عالمی برادری، نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کے حوالے سے چین کے موقف کی حامی

2022/08/05 10:16:01
شیئر:

امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی کے دورہِ  تائیوان پر متعدد ممالک اوربین الاقوامی تنظیموں نے ایک چین کے اصول پر قائم رہنے اور چین کے موقف کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

3 اگست کو ایک پریس کانفرنس میں نینسی پیلوسی کے دورہِ تائیوان کے بارے میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوئتریس نے"ایک چین" کے اصول پر کاربند رہنےکا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا موقف بالکل واضح ہے، ہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی متعلقہ  قراردادوں اورایک چین کے اصول کی پاسداری کرتے ہیں،  ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اسی اصول  کی رہنمائی میں ہی  کرتے ہیں۔
 آسیان کے موجودہ چیئرمن ملک کمبوڈیا کی وزارت برائے امورِ خارجہ و بین الاقوامی تعاون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آسیان کے رکن ممالک ایک چین کے اصول کی حمایت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ کے چارٹر اورجنوب مشرقی ایشیا  کے دوستانہ تعاون کے معاہدے  کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہیں۔

نکاراگوا کے صدر ڈینیل اورٹیگا نے کہا کہ امریکی سیاستدان  کا دورہ تائیوان شدید اشتعال انگیزی ہے۔
4 اگست کو سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے سری لنکا میں چین کے سفیر  سے ملاقات میں سری لنکا کی ایک چین پالیسی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر ثابت قدمی سے عمل پیرا رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔