متعدد غیر ملکی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے پیلوسی کے دورہِ تائیوان کی مذمت

2022/08/05 11:26:29
شیئر:

چائنا میڈیا گروپ کی متعلقہ رپورٹس کے بعد متعددممالک کےانٹرنیٹ صارفین نے سوشل میڈیا سائٹس پر امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہِ  تائیوان  کی مذمت کی اور "ایک چین" کے اصول کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے  پیغامات چھوڑے۔

3 اگست کو لاؤ س کی وزارت خارجہ نے "ایک چین" کے اصول کی حمایت میں ایک بیان جاری کیا۔ لاؤ س کی وزارت برائے اطلاعات ،ثقافت وسیاحت کے سابق نائب وزیر چالین ویلینتاسا نے چائنا میڈیا گروپ کی متعلقہ رپورٹ کے بعد اپنے ایک پیغام میں لکھا: "لاؤس  کی وزارت خارجہ کا بیان بروقت اوربھرپور ہے۔ ہم ہر وقت'ایک چین' کے اصول کی حمایت کرتے ہیں۔ تائیوان کو چین سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔

ملائیشیا کے ایڈون لانگ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ : "امریکہ جنگ کو بھڑکانے والا ملک ہے۔ وہ جنگوں اور ہتھیاروں کی فروخت سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ امریکہ میں جمہوریت محض ایک فریب ہے۔ اصل طاقت اور آزادی وہ بڑی کارپوریشنز ہیں جو پردے کے پیچھے کانگریس پر حاوی ہیں۔

نائیجیریا کے نیٹیزن کیدی کا کہنا تھا کہ : "امریکہ اب عالمی امن نہیں چاہتا، اس لیے وہ اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے دنیا کے دیگر ممالک کو مسلسل اکسا رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ امریکی تسلط جلد ختم ہو جائے گا۔"