امریکہ کی جانب سے میزائل ٹیسٹ کے التواء پر چین کا رد عمل

2022/08/05 17:10:28
شیئر:

پانچ تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی یومیہ میڈیا بریفنگ میں ترجمان سے  امریکی حکومت کی جانب سےبین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کے التواء سے متعلق پوچھا گیا۔ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا کہ اگر امریکہ حقیقی طور پر ذمہ داری نبھانا چاہتا تو اسے پیلوسی کے دورہ تائیوان جیسی اشتعال انگیز کارروائی کو روکنا چاہیے تھا، اسے ایشیا و بحرالکاہل کے علاقے میں اور چین کے آس پاس تعینات اپنے فوجی طیاروں اور بحری جہازوں کو واپس بلانا چاہیے تھا۔ اگر امریکہ  حقیقی معنوں میں ذمہ دارانہ رویوں کا خواہاں ہے ، تو اسے کسی بھی آڑ میں چین کے داخلی امور میں مداخلت ختم کرنی چاہیے ، ون چائنا پالیسی کو نقصان پہنچانے کے اقدامات سے باز رہنا چاہیے ، امریکہ ۔تائیوان سرکاری تعلقات کی سطح کو مزید بڑھانے سے گریز کرنا چاہیے اور تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت فی الفور ختم کرنی چاہیے۔