چین کا نینسی پیلوسی اور اُن کے قریبی رفقاء پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

2022/08/05 16:57:47
شیئر:

 

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے چین کے شدید تحفظات اور سخت مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے تائیوان جانے پر اصرار کیا، چین کے داخلی معاملات میں صریح مداخلت کی، چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو سنگینی سے پامال کیا، ایک چین کے اصول کو  پامال کیا اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام  کو سنگین خطرات سے دوچار کیا۔ پیلوسی کے منفی اور اشتعال انگیز اقدامات کے جواب میں، چین نے عوامی جمہوریہ چین کے متعلقہ قوانین کے مطابق پیلوسی اور اُن کے قریبی رفقاء پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔