نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان پر آل چائنا تائیوان کمپیٹرئیٹس ایسوسی ایشن کا بیان

2022/08/05 11:43:44
شیئر:

 آل چائنا تائیوان کمپیٹرئیٹس ایسوسی ایشن نے نینسی پیلوسی کے دورہِ تائیوان پر ایک تفصیلی بیان جاری کیا ۔ بیان میں  ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دو اگست کو امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی نے چین کے علاقے تائیوان کا دورہ کیا، ہم اس کی سختی سے مخالفت اور مذمت کرتےہوئے اس پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔ امریکہ کے اس اقدام سے چین کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہوئی، چینی قوم بشمول تائیوان کے ہم وطنوں کے بنیادی مفادات کو شدید نقصان پہنچا اور آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے ہم وطنوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام"تائیوان کی علیحدگی" کے غلط موقف پربضدہیں وہ چین پر قابو پانے کے لیے امریکہ میں چین مخالف قوتوں کے لیے ایک پیادے کے طور پر کام کرنے اور قومی مفادات اور تائیوان کےہم وطنوں کی خوشحالی سے غداری کرنا چاہتے ہیں۔یقیناً  تاریخ اور عوام ان سے حساب لے گی ۔
تائیوان کا معاملہ چین کا اندرونی معاملہ ہے اور اس میں کسی بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تائیوان کے ہم وطن اس بات کو سمجھ سکتے ہیں کہ پیلوسی کا دورہِ تائیوان امریکہ کی طرف سے ایک چین کے اصول کو مسخ اور کھوکھلا کرنے کا ایک اور خطرناک اقدام ہے، جس سے آبنائے تائیوان کی صورتحال کو بڑے خطرات لاحق ہیں۔ امریکہ کا اصل مقصد "تائیوان کارڈ" کھیلنا اور "چین کو کنٹرول کرنے کے لیے تائیوان کا استعمال" کرنا ہے، تاکہ چین کی مکمل وحدت اور چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کے عمل کو روکا جا سکے۔ امریکہ اور تائیوان چاہے  کسی بھی قسم کا گٹھ جوڑ کر لیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ، اس سے نہ تو اس حقیقت کو تبدیل کیا جا سکتا ہے کہ تائیوان چین کا حصہ ہے اور نہ ہی چین کی وحدت کے تاریخی عمل کو روکا جا سکتا ہے۔
آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے ہم وطن ،ایک خاندان ہیں اور تائیوان بالآخر مادر وطن کی آغوش میں آئے گا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تائیوان کے ہم وطن اس بات کو سمجھیں گے کہ "تائیوان کی علیحدگی" مادر وطن کے وحدت میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ مادر وطن کو متحد ہونا چاہیے، اور اس کی وحدت ناگزیرہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تائیوان کے ہم وطن ہمیشہ تاریخ کی درست سمت میں کھڑے رہیں گے، "تائیوان کی علیحدگی" اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی مخالفت کریں گے اور مادر وطن کے وحدت کو فروغ دینے اور قومی نشاۃ ثانیہ کے عظیم تاریخی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔