چینی وزیر خارجہ نے نوم پنہ میں 12ویں مشرقی ایشیائی سربراہی اجلاس میں وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی

2022/08/06 16:08:25
شیئر:

پانچ اگست کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ای  نے نوم پنہ میں 12ویں مشرقی ایشیا سربراہی اجلاس میں وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں وانگ ای  نے چین کی تجاویز پیش کیں۔ سب سے پہلے تعمیری سیاسی سیکورٹی ڈائیلاگ پر زور دیں۔ ہمیں خودمختاری اور آزادی کے اصول پر کاربند رہنا  چاہیے، مساوی بات چیت اور تبادلے کو فروغ دینا چاہیے، اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، ہمیں آسیان پر مبنی علاقائی تعاون کے ڈھانچے کو مضبوط کرنا چاہیے ۔

دوسرا سربراہی اجلاس کی ترقی اور تعاون کی رفتار کو بڑھانا ہے۔ "ترقی کو خاص طور پر عوام کی فلاح وبہبود کو کو ترجیح دینے" کے اصول پر عمل کرتے رہیں، غربت کی کمی میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائے ۔
تیسرا ہمیں مشترکہ طور پر خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ علاقائی سطح پر  ویکسین کی تیاری اور تقسیم کے مراکز بنانے کے لیے آسیان کی حمایت کی جائے،  بین الاقوامی فوڈ سیکیورٹی تعاون کی اپیل  کو نافذ کیا جائے ، مشترکہ طور پر  توانائی کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔