اقوام متحدہ کے ایلچی کی طرف سے فلسطین- اسرائیل تنازعہ پر گہری تشویش کا اظہار

2022/08/06 16:29:48
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق، پانچ اگست کو  اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ ایلچی  برائے امورِ مشرق وسطیٰ وینیسلان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں فلسطین- اسرائیل تنازعہ پر گہری تشویش ہے۔
وینیسلان نے کہا کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک پانچ سالہ بچے سمیت کم از کم 10 فلسطینی مارے گئے۔ اس واقعہ سے انہیں شدید دکھ ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری آبادیوں پر کسی بھی حملے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ مزید تنازعات سے بچنے اور شہریوں کو ممکنہ تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطہ کررہا ہے۔