وانگ ای اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی ملاقات

2022/08/06 19:54:44
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 5 اگست کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے نوم پنہ میں مشرقی ایشیا کے تعاون پر وزرائے خارجہ کے اجلاس کے سلسلے کے موقع پر ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے اسٹریٹجک کوآرڈینیشن برقرار رکھنے اور عملی تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

وانگ ای نے تائیوان کے امور پر چین کے جائز موقف کی جامع طور پر وضاحت کی اور روس کی جانب سے ایک چین کے اصول کے لیے اپنی مضبوط حمایت کے اعادے اور چین کے اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی اقدام کی مخالفت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے بنیادی نظام اور بین الاقوامی قانون پر مبنی بین الاقوامی نظام کے تحفظ کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دیرپا سلامتی اور پائیدار ترقی کو زیادہ مؤثر طریقے سے حاصل کیا جا سکے۔
لاوروف نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ تسلط پسند رہا ہے اور اس کی تسلط پسندانہ پالیسی عالمی برادری کے اتفاق رائے کے خلاف ہے اور اس کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ روس بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے مشترکہ تحفظ کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
دونوں فریقوں نے مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور جیسے برکس تعاون، ایرانی جوہری مسئلہ اور جزیرہ نما کوریا کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔