داعش نے کابل میں ہونے والے دو بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی

2022/08/06 16:34:15
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق، پانچ اگست کو  انتہا پسند تنظیم داعش نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے چھٹے پولیس ڈسٹرکٹ میں ہونے والے دو بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
پانچ تاریخ کی شام افغانستان کے دارالحکومت کابل کے چھٹے پولیس ڈسٹرکٹ میں دو بم دھماکے ہوئے، جس میں 8 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے۔