2016 کے جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے پس منظر میں دکھائی دینے والی شاہکار پینٹنگ

2022/08/06 16:37:13
شیئر:

سنہ 2016 کے جی ٹونٹی سربراہی اجلاس میں چینی مصور چن جیا لنگ کی بنائی ہوئی ایک پینٹنگ بہت مشہور ہوئی۔ یہ پینٹگ سربراہی اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں کی گروپ فوٹو کے عقب میں بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ اس پینٹنگ کا موضوع ہے "مغربی جھیل کا منظر"۔ یہ پینٹنگ چینی فنون لطیفہ میں جدت اور روایات کے خوبصورت امتزاج کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔ آئیے مل کر اس شاندار فنی شاہکار سے لطف اندوز ہوتے ہیں