بہت سے ممالک کے لوگوں نے پیلوسی کے تائیوان کے دورے کی مذمت کی

2022/08/06 16:15:04
شیئر:

دنیا کے بیشتر ممالک کے لوگوں نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کی سخت مذمت کی ہے۔

جرمن امن تحریک کے سربراہ  اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل پیس بیورو کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رینر براؤن کا خیال ہے کہ پیلوسی کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے چین-امریکہ کے تین مشترکہ اعلامیوں میں طے پانے والے اتفاق رائے کے خلاف امریکی اقدام پر تنقید کی۔
تنزانیہ کی دارالسلام یونیورسٹی میں سینٹر فار چائنا اسٹڈیز کے ڈائریکٹر ہمفری موسے نے کہا کہ ایک چین کا اصول ایک ایسا اصول ہے جس پر بین الاقوامی برادری عموماً عمل کرتی ہے۔امریکی فریق کی کاروائی  بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کےاصولوں ، بلکہ خود امریکہ کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔