پیلوسی کا دورہ تائیوان ایک چین کےاصول کی سنگین خلاف ورزی اور علاقائی استحکام کے لیے خطرے کا باعث ہے،چین میں متعدد ممالک کے سفراء

2022/08/06 16:17:20
شیئر:

 

نینسی پیلوسی کے چین کے علاقے تائیوان کے دورے کے جواب میں، حال ہی میں، چین میں مختلف ممالک کے سفیروں نے امریکہ کے اشتعال انگیز اقدامات کی تردید کرتے ہوئے اپنی بات جاری رکھی ہے، اور اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے ۔

 چین میں لاؤس کے سفیر کھمباؤ  انتاوان کا کہنا ہے کہ  لاؤس ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ایشیا پیسیفک خطے سمیت عالمی امن اور استحکام دنیا بھر کے ممالک کے تعاون اور ترقی کے لیے لازمی اور اولین بنیاد ہے۔ لاؤس کی  حکومت نے ہمیشہ ون چائنا پالیسی پر سختی سے عمل کیا ہے اور اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے۔ لاؤ س کی حکومت چین کے قومی اتحاد کے مقصد کی مضبوطی سے حمایت کرتی ہے اور "دو چین" یا "ایک چین، ایک تائیوان" بنانے کے کسی بھی عمل کی مخالفت کرتی ہے۔