دنیا بھر کی متعدد سیاسی جماعتوں کی طرف سے دورہ تائیوان پر پیلوسی کی مذمت

2022/08/07 15:39:27
شیئر:

دنیا بھر  کی متعدد سیاسی جماعتوں اور سیاسی رہنماؤں نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے پر تنقید کی اور "تائیوان کی علیحدگی" پسند قوتوں کی حمایت کرنے پر امریکہ کی مخالفت کی۔
ہسپانوی کمیونسٹ پارٹی کے صدر جوز لوئس سینٹریا نے کہا کہ پیلوسی کے اس اقدام کا بنیادی مقصد چین کو اکسانا ہے، جو کہ ایک انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ اس دورے نے پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال کو مزید سنگین بنایا ہے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے۔ یہ عالمی برادری کا اتفاق رائے ہے کہ تاریخی، ثقافتی یا سیاسی طور پر تائیوان چین کا حصہ ہے۔
سوشلسٹ موومنٹ پارٹی آف گھانا کے جنرل سیکرٹری پراٹ نے کہا کہ پیلوسی کے تائیوان کے دورے نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی کی اور چین کے اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ دنیا کے تمام امن پسند لوگوں کو اس کی مذمت کرنی چاہیے۔