اسرائیلی فوج کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 5 تاریخ کی سہ پہر سے اب تک غزہ کی پٹی میں فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے اسرائیل کی جانب کل 580 راکٹ فائر کیے ہیں جن میں سے 120 اسرائیل میں داخل نہیں ہوئے۔
اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن جاری رکھا۔ اب تک اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں تنظیم اسلامی جہاد سے وابستہ 140 اہداف پر حملے کر چکی ہے۔مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملے میں غزہ کی پٹی میں 32 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں اسلامی جہاد تنظیم کے دو سینئر کمانڈروں کے علاوہ کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔