چین جوہری ہتھیاروں کے بارے میں امریکہ کے بے بنیاد الزامات کی مخالفت کرتا ہے

2022/08/07 16:13:51
شیئر:

نیوکلیئر ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق معاہدے کی دسویں جائزہ کانفرنس نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہو رہی ہے۔ 4 تاریخ کو امریکہ کے نمائندے نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ چین اپنے جوہری ہتھیاروں کو تیزی سے توسیع دے رہا ہے، اور جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ ٹھوس بات چیت کرنے سے انکار کر دیا۔ چینی نمائندے ڈنگ ٹونگ بِنگ نے امریکہ کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کی۔انہوں نے کہا کہ  امریکہ ایک جوہری سپر پاور ہے ، اس کا  جوہری ہتھیاروں کا بڑاذخیرہ  اب بھی عالمی اور علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔اس کے علاوہ، بائیڈن انتظامیہ نے اپنے تخفیف اسلحہ کے وعدے کو توڑ ا  اور واضح کیا ہے کہ امریکہ  جوہری ہتھیاروں کے  استعمال کی پالیسی جاری رکھے گا، جو بین الاقوامی برادری کی توقعات کے خلاف ہے۔ امریکہ نے جوہری ہتھیاروں کی نئی اقسام اور کم شدت والے جوہری ہتھیار بھی بھرپور طریقے سے تیار کیے ہیں۔

ڈنگ ٹونگ بِنگ نے نشاندہی کی کہ چین نے ہمیشہ اپنی جوہری طاقت کے پیمانے کو قومی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے محدود رکھا ہے اور ماضی میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں حصہ نہیں لیا اور نہ ہی مستقبل میں حصہ لے گا۔ چین کے جوہری ہتھیار رکھنے کا مقصد دوسرے ممالک کو چین کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے روکنا ہے۔