ایک چین کی پالیسی کو کمزور کرنے کے عمل کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ

2022/08/08 19:16:05
شیئر:

پانچ اگست کو امریکی ، آسٹریلوی  اور جاپانی وزرائے  خارجہ نے سہ فریقی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے بعد ایک نام نہاد مشترکہ بیان جاری کیا۔ اس سلسلے میں چینی  وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے  آٹھ تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ بعض ممالک کی طرف سے  ایک چین کی پالیسی کی خلاف ورزی کرنےاور اسے کمزور کرنے کی کوششیں بنیادی طور پر بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں اور دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو چیلنج کرنے کے مترادف  ہیں۔ یہ بیان ناجائز ہے ہے ، چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔