دنیا کے متعدد ممالک کی سیاسی جماعتوں کی نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کی سخت مخالفت

2022/08/08 10:40:20
شیئر:
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے چین کی شدید مخالفت اور بھرپور تحفظات  کو نظر انداز کرتے ہوئے تائیوان کا دورہ کیا۔ دنیا کے کئی ممالک کی سیاسی جماعتوں نے امریکہ کے اشتعال انگیز اقدامات کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
اسلامی یونائیٹڈ پارٹی آف ایران نے ایک بیان میں اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور چین کی علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے حالیہ اقدامات دنیا بھر میں امریکی مداخلت کی مثالیں ہیں، جس سے صرف تناؤ بڑھے گا اور تنازعات میں اضافہ ہوگا۔ امریکہ دانستہ تائیوان کے معاملے کو چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے اور ون چائنا اصول کو کمزور کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ یہ "آگ سے کھیلنا" بالآخر امریکہ کے اندرونی بحران کو مزید بڑھا دے گا۔
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ)  نے پیلوسی کے اقدام کو  چین کے اندرونی معاملات میں براہ راست مداخلت قرار دیا  جس کا مقصد ایشیا پیسفک خطے میں کشیدگی کو بڑھانا ہے۔ امریکہ کا یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی ساکھ سے یکسر متصادم ہے۔
میکسیکو کی سوشلسٹ پیپلز پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کے غیر ذمہ دارانہ اور متکبرانہ رویے نے ایک بار پھر ون چائنا اصول اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔ پیلوسی کے دورہ تائیوان نے امریکی فوجی صنعتی کمپلیکس کے مذموم عزائم کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے۔
سوئس کمیونسٹ پارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیلوسی کا دورہ ایک انتہائی سنگین اشتعال انگیزی ہے،  پارٹی نے امریکہ سے مطالبہ کیا  کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی سختی سے پاسداری کرے۔