امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے حال ہی میں تائیوان کا دورہ کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ وہ "جمہوریت کی حمایت" کر رہی ہیں۔ لیکن تائیوان میں لوگ واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ پیلوسی تائیوان میں "اپنے مفادات، سیاسی پارٹی کے مفادات اور امریکہ کے مفادات کے لیے" آئی تھیں۔
امریکی لوگ اس سے بخوبی واقف ہیں۔ مقامی وقت کے مطابق 5 تاریخ کو وائٹ ہاؤس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں، ایک نامہ نگار نے سختی سے پوچھا، "کیا پیلوسی کو چین-امریکہ تعلقات کی خرابی کا ذمہ دار سمجھا جانا چاہیے"، اور کچھ نامہ نگاروں نے نشاندہی کی کہ پیلوسی کے دورہ تائیوان کی وجہ سے "آبنائے تائیوان میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔"