گوئتیرس نے جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاستوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے 'پہلے استعمال نہ کرنے' کا عہد کریں، اس بات پر چینی وزارت خارجہ کا رد عمل

2022/08/08 19:17:47
شیئر:

6 اگست کو، جاپان میں ہیروشیما امن یادگاری تقریب میں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاستوں پر زور دیا کہ وہ "جوہری ہتھیاروں کا پہلے استعمال نہ کرنے" کا عہد کریں اور غیر جوہری ریاستوں کو یقین دلائیں کہ وہ جوہری ہتھیاروں کا  استعمال یا دھمکیاں نہیں دیں گے۔ اقوام متحدہ کے حکام نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی سیکرٹری جنرل نے ایسی اپیل کی ہو۔

اس سلسلے میں چین کی  وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے آٹھ   تاریخ کو ایک رسمی پریس کانفرنس میں کہا: "ہم سیکرٹری جنرل گوئتیرس کے متعلقہ مطالبے کی تعریف کرتے ہیں۔"
وانگ وین بین نے اس بات پر زور دیا کہ  جوہری ہتھیار رکھنے کے پہلے دن سے، چین نے جوہری ہتھیاروں کی جامع صفائی اور مکمل تباہی کی وکالت کی ہے، اور ہمیشہ کسی بھی وقت اور کسی بھی حالت میں جوہری ہتھیاروں کے پہلے استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر کاربند رہا ہے۔ چین پانچ جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاستوں میں سے واحد ہے جس نے ایسا عہد کیا ہے۔
وانگ وین بین نے کہا کہ ہم دیگر جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاستوں پر بھی یہی پالیسی اپنانے، مشترکہ طور پر عالمی اسٹریٹجک استحکام کو برقرار رکھنے اور جوہری اسٹریٹجک خطرات کو مؤثر طریقے سے کم کرنے پر زور دیتے ہیں۔