اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم

2022/08/08 10:54:13
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 7 تاریخ کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےایک بیان جاری کیا، جس میں اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا۔
  بیان میں  گوتریس نے کہا کہ وہ  اسرائیلی فضائی حملوں اور فلسطینی اسلامی جہاد اور دیگر مسلح گروپوں کی کاروائیوں کےباعث غزہ کی پٹی میں بچوں سمیت دیگر ہلاکتوں پر شدید غمزدہ ہیں۔ بیان میں متاثرین کے اہل خانہ سےگہری تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔
گوتریس نے کہا کہ انسانی ہنگامی صورتحال اسرائیل اور فلسطینیوں کی دشمنی کی وجہ سے مزید شدت اختیار کر گئی ہے، سینکڑوں عمارتیں اور مکانات تباہ ہو گئے ہیں، جس سے ہزاروں فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف مذاکرات کے ذریعے  پائیدار سیاسی حل سے تشدد کے دور کامستقل طور پر خاتمہ اور فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کا پرامن مستقبل ممکن ہے۔