چین میں اسلامی ممالک کے سفارتی ایلچیوں کی جانب سنکیانگ کی ترقیاتی کامیابیوں کی تحسین

2022/08/08 19:31:03
شیئر:

8 اگست کو چین کی  وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے تعارف کرایا کہ یکم سے 5 اگست تک چین میں اسلامی ممالک کے  سفارتکاروں کے ایک وفد کو سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے دورے کی دعوت دی گئی۔ اس دعوت پر چین  میں پاکستان، الجزائر، گنی بساؤ، موریطانیہ، سعودی عرب  سمیت  30 اسلامی ممالک کے سفیروں اور سفارت کاروں نے سنکیانگ کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران، وفد نے مساجد، سنکیانگ کے اسلامی اداروں، نچلی سطح کی کمیونٹیز، کپاس کے کھیتوں، ابتدائی تعلیم کے تربیتی مراکز اور دیگر مقامات کا دورہ کیا۔ وہ ویغور خاندانوں سے ملے، مذہبی شخصیات کے ساتھ بالمشافہ ملاقاتیں کیں، اور سنکیانگ میں انسداد دہشت گردی سے متعلق نمائش دیکھی۔ انھوں نے سنکیانگ میں تمام نسلی گروہوں کے ہم آہنگ بقائے باہمی، مذہبی عقیدہ کی آزادی کی ضمانت اور غربت کے خاتمے اور دیہی احیاء میں پیش رفت کا مشاہدہ کیا۔ 

سفیروں نے چینی حکومت کی جانب سے سنکیانگ پر حکمرانی کی عوام پر مبنی حکمت عملی پر عمل پیرا ہونے کو سراہا اور اقتصادی ترقی، نسلی اتحاد اور دیگر شعبوں میں سنکیانگ کی عظیم کوششوں اور نتیجہ خیز کامیابیوں کو سراہا۔ وانگ وین بین نے نشاندہی کی کہ سو دفعہ سننے سے ایک بار دیکھنا  بہتر ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی غیر ملکی وفد نے سنکیانگ کا دورہ کیا ہو۔ سنکیانگ میں انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کی حالت اچھی ہے یا نہیں، سنکیانگ کے لوگوں کو ہی بات کرنے کا حق حاصل ہے، اور بین الاقوامی برادری بھی واضح طور پر یہ دیکھ سکتی ہے۔