شی جن پھنگ کا مالٹا مڈل اسکول کے "چائنہ کارنر" کے اساتذہ اور طلباء کے نام جوابی خط

2022/08/09 16:23:16
شیئر:


حال ہی میں،چینی  صدر شی جن پھنگ نے مالٹا میں سینٹ مارگریٹ مڈل سکول کے "چائنہ کارنر" کے اساتذہ اور طلباء کو ایک جوابی خط بھیجا ،جس میں مالٹا کے مزید نوجوانوں کو چین اور مالٹا کے درمیان عوام سے عوامی و  ثقافتی تبادلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور مالٹا کی مشترکہ کوششوں سے سینٹ مارگریٹ مڈل سکول کے "چائنہ کارنر" نے مالٹا کے  نوجوانوں کی چین کے بارے میں تفہیم کو بڑھانے اور چین مالٹا  دوستی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ امید ہے کہ "چائنہ کارنر" بہتر سے بہتر ہوتا جائے گا، اور اساتذہ اور طلباء کو چین میں تبادلے اور مطالعے کے لیے آنے کا موقع ملے گا ۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا  کہ تمام  انسانوں  کے دکھ اور سکھ مشترک ہیں اور صرف باہمی اور جیت جیت  کے تعاون سے ہی بنی نوع انسان ترقی کے ثمرات بانٹ سکتے ہیں۔ عالمی ترقی کے مسائل کو حل کرنے اور بین الاقوامی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے چین نے یکے بعد دیگرے دی  بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو اور گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو کی تجویز پیش کی ہے اور عملی اقدامات کے ساتھ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی .
سینٹ مارگریٹ مڈل سکول مالٹا کا ایک جامع پبلک سکول ہے۔2010 میں چین کے تعاون سے "چائنہ کارنر" قائم کیا گیا۔ چند روز قبل سکول کے "چائنہ کارنر" کے اساتذہ اور طلباء نے صدر شی جن پھنگ کو ایک خط بھیجا، جس میں چینی ثقافت سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے، بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصوراور  دی بیلٹ اینڈ روڈ  انیشیٹو پر مثبت تبصرہ کیا گیا اور  مالٹا اور چین کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو مزید فروغ دینے کے لئے زیادہ کوشش کرنے  کی خواہش  ظاہر  کی گئی۔