وانگ ای کا چین اور منگولیا کے درمیان وسیع اتفاق رائے کے حوالے سےاظہار خیال

2022/08/09 11:13:13
شیئر:

 8 اگست کو  چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای اور منگولیا کی وزیر خارجہ بی بٹ سیٹسگ نےملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی اور اس دورے کے دوران دونوں فریقوں کی جانب سے طے پانے والے وسیع اتفاق رائے کے حوالے سے بتایا۔
 فریقین کے مطابق موجودہ پیچیدہ اور غیر مستحکم بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر چین اور منگولیا کا مستقبل مشترک ہے۔اور انھیں اچھے  پڑوسی ،اچھے بھائی اور مشترکہ ترقی کے لیے اچھے شراکت دار بننا چاہیے۔
دونوں فریقوں نے آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے باہمی احترام اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر مضبوط حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ چین منگولیا کے استحکام ،ترقی اوراپنے قومی تقاضوں کے مطابق  ترقی کی راہ تلاش کرنے میں منگولیا کی حمایت کرتا ہے۔چین منگولیا کی جانب سے ون چائنا اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہونے اور تائیوان، تبت، سنکیانگ، ہانگ کانگ اور دیگرامور میں  چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت  کو سراہتا ہے۔
دونوں فریقوں نے معیشت اور تجارت، سرمایہ کاری، کان کنی، توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت اور مویشیوں کی افزائش کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور بنیادی تنصیبات اور توانائی جیسے بڑے عملی منصوبوں کی تعمیر پر اتفاق کیا تاکہ مربوط ترقی اور مشترکہ خوشحالی حاصل کی جا سکے۔