امریکہ مشرق وسطیٰ اور دیگر خطوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ،تحقیقی رپورٹ

2022/08/09 11:32:43
شیئر:

چائنا سوسائٹی فار ہیومن رائٹس ریسرچ نے 9 تاریخ کو  امریکہ کی مشرق وسطیٰ اور  دیگر  خطوں  میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے ایک تحقیقی رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ نے جنگیں مسلط کی ہیں، شہریوں کا قتل عام کیا ہے اور زندگی و بقا کے انسانی حقوق کو نقصان پہنچایا ہے۔ امریکہ نے اپنے قیام کے بعد  صرف 20 سال بنا کسی جنگ کے گزارے ہیں، یہ ایک حقیقی "جنگی سلطنت" ہے۔
امریکی "سمتھ سونین انسٹی ٹیوشن میگزین" کے اعدادوشمار کے مطابق، 2001 سے، امریکہ نے "انسداد دہشت گردی" کے نام پر دنیا کے تقریباً 40فیصد  ممالک میں جنگیں اور فوجی آپریشن شروع کیے ہیں۔ امریکہ نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ  مل کر  خلیجی جنگ، افغانستان جنگ اور  عراق جنگ کا آغاز کیا  اور  لیبیا  اور شام کی جنگوں  میں بھی کھلے عام شریک ہوتے ہوئے سنگین انسانی المیے کو جنم دیا۔
رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ امریکہ نے مشرق وسطیٰ  میں جبراً امریکی اقدار  مسلط  کی ہیں تاکہ امریکہ کی قیادت میں عالمی سیاسی اور اقتصادی نظام اور سیکورٹی آرڈر نافذ کیا جا سکے۔  امریکہ کے ان اقدامات  سے مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک کی خودمختاری اور مقامی لوگوں کی ترقی اور صحت کے حقوق کو شدید نقصان  پہنچا ہے۔ علاوہ ازیں رپورٹ میں امریکہ کی جانب سے عائد کردہ اندھا دھند یکطرفہ پابندیوں کو بھی بے نقاب کیا گیا ہے۔