خراب معاشی صورت حال نے بائیڈن کی مقبولیت کو کم کردیا ہے، سروے

2022/08/09 16:52:52
شیئر:

امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز نے حالیہ دنوں ایک سروے کے نتائج شائع کئے جو ظاہر کرتے ہیں کہ خراب ہوتی ہوئی معاشی صورت حال نے بائیڈن انتظامیہ کی مقبولیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں تین ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے، بائیڈن کی مقبولیت میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے۔ 82 فیصد امریکی یہ سمجھتے ہیں کہ ان کا ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔ اس خراب صورت حال کی وجہ سے وہ بائیڈن انتظامیہ کو آئندہ ووٹ نہیں دینا چاہتے۔