چین نے اسرائیل فلسطین تنازع پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی

2022/08/09 16:27:29
شیئر:

فلسطینی اسلامی جہاد اور اسرائیل نے 7 تاریخ کی شام کو جنگ بندی کا معاہدہ کیا۔ مقامی وقت کے مطابق آٹھ تاریخ کو چین، متحدہ عرب امارات، فرانس، آئرلینڈ اور ناروے کی درخواست پر سلامتی کونسل نے غزہ کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جانگ جون نے  سلامتی کونسل کے موجودہ  چیئرمین کے طور پر اجلاس کی صدارت کی۔

چینی نمائندے  نے کہا کہ فلسطین اسرائیل صورتحال میں بار بار ہنگامہ آرائی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں قیام امن کا  عمل حقیقی درست راستے سے ہٹ گیا ہے، دو ریاستی حل کی بنیاد کو کمزور کیا گیا ہے، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر مؤثر طریقے سے عمل درآمد نہیں کیا گیا اور فلسطینیوں کے آزاد ریاست قائم کرنے  کے حق کی بار بار خلاف ورزی کی گئی ہے۔اب  امن کا عمل جلد از جلد دوبارہ شروع کیا جانا چاہیے۔ "دو ریاستی حل" کو آگے بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جانے چاہیں تاکہ فلسطینی عوام مکمل حقوق سے لطف اندوز ہو سکیں اور جلد از جلد مسئلہ فلسطین کے ایک جامع، منصفانہ اور دیرپا تصفیے کو عملی چامہ پہنایا جا سکے۔