کووڈ-19 کی ابتدائی غلطیوں کو دہرانے کے بعد امریکی میں منکی پاکس تیزی سے پھیل رہا ہے، یو ایس اے ٹو ڈے

2022/08/10 15:37:54
شیئر:

امریکی اخبار یو ایس اے ٹو ڈے نے اپنی ایک حالیہ اشاعت میں منکی پاکس کے خلاف ردعمل میں امریکی محکموں کی ناکامی کے حوالے سے ایک مضمون شائع کیا ہے۔ مضمون کے مطابق امریکہ نے کووڈ-19 کی وبا سامنے آنے کے بعد بہت سی غلطیاں کیں جن کے باعث امریکہ دنیا میں کووڈ-19 سے متاثرہ ممالک میں سرفہرست آگیا۔ ان غلطیوں میں ماسک کے استعمال پر اتفاق رائے میں تاخیر، وبا کے شکار افراد کے ٹریک اینڈ ٹریس میں ناکامی اور ویکسین کی تیاری اور استعمال میں تاخیر وغیر شامل ہیں۔اب امریکہ میں ماضی میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کی طرز پر منکی پاکس کے کیسز تیزی سے پھیل رہے ہیں اور ان کے سامنے امریکی متعلقہ ادارے ایک مرتبہ پھر ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔۫ منکی پاکس کے ابتدائی کیسز سامنے آنے کے بعد ابتدائی شناخت تاخیر کا شکار رہی۔ ڈیٹا کی عدم دستیابی کی وجہ سے وبا کی شدت کا اندازہ لگانے میں ناکامی کا سامنا رہا۔