"دی بیلٹ اینڈ روڈ" سے وابستہ چھوٹے منصوبوں پر سرمایہ کاری میں اضافہ

2022/08/10 19:29:47
شیئر:

ہانگ کانگ کے اخبار  ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے حال ہی میں  رپورٹ کیا کہ دی  بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت چین بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے چھوٹے لیکن منافع بخش منصوبوں کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔ چین غیر ملکی تعاون کے لیے "چھوٹے لیکن خوبصورت" منصوبوں کو ترجیح دے رہا ہے۔ چھوٹے منصوبے بھی سرمایہ کاروں، خاص طور پر نجی کاروباری اداروں کے لیے کم خطرہ ہیں۔

کانگو کے کان کنی اور پالیسی تجزیہ کار کرسچن-جیرو نیما نے نشاندھی کی کہ بیجنگ نے افریقہ میں مزید  چینی نجی اداروں کے کاروبار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ "نجی کمپنیاں منافع پر مبنی ہوتی ہیں، اس لیے وہ چھوٹے، کم خطرے والے پراجیکٹس پسند  کرتی ہیں۔ چھوٹے پراجیکٹ زیادہ مناسب، انتظام کرنے میں آسان اور کم خطرے کے حامل ہوتے ہیں۔"