2022 کی پہلی ششماہی میں چینی خصوصیات کے ساتھ بڑے ملک کی سفارت کاری کا جائزہ

2022/08/10 18:37:21
شیئر:

اس سال کی پہلی ششماہی میں چینی خصوصیات کے حامل بڑے ممالک کی سفارت کاری نے پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں بھی دلیرانہ اقدامات کیے ہیں۔

4 فروری 2022 کو  بیجنگ سرمائی اولمپکس شیڈول کے مطابق شروع  ہوئے۔صدر شی جن پھنگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور سرمائی اولمپکس کے آغاز کا اعلان کیا۔ اس تقریب میں تقریباً 70 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے تقریباً 170 نمائندوں، 31 سربراہان مملکت، سربراہان حکومت، شاہی خاندان کے اہم ارکان اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔
اس سال چین تیسری بار برکس کی صدارت پر فائز ہے۔ جون کے آخر میں، برکس  کی سفارتی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ برکس بزنس فورم، 14ویں برکس لیڈرز میٹنگ، اور عالمی ترقی کے اعلیٰ سطحی مکالمے آن لائن اور آف لائن منعقد ہوئے۔ ترقیاتی مکالمے کے دوران صدر شی جن پھنگ نے اعلان کیا کہ چین  "عالمی ترقی اور جنوب جنوب تعاون فنڈ" قائم کرےگا، چین-اقوام متحدہ کے امن و ترقی کے فنڈ میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرےگا اور عالمی ترقی کے فروغ کا مرکز  قائم کرےگا ۔چین کی طرف سے اعلان کردہ  32 نتائج کی فہرست غربت میں کمی، خوراک کی حفاظت، انسداد وبااور ویکسین کی دریافت، ترقیاتی فنانسنگ، موسمیاتی تبدیلی اور سبز ترقی سمیت آٹھ شعبوں کا احاطہ کرتی ہے۔ صدر شی جن پھنگ نے مشترکہ طور پر ترقی کے لیے عالمی شراکت داری کی تجویز بھی پیش کی۔