وانگ ای کا چین-جنوبی کوریا اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی صحت مند اور مستحکم ترقی پر زور

2022/08/10 10:35:53
شیئر:

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای  نے 9 تاریخ کو چین کے دورے پر آئے ہوئے جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ پارک جن سے بات چیت میں کہا کہ اس سال چین اور جنوبی کوریا  کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین- جنوبی کوریا  کے تعلقات آزمائشوں اور مشکلات سے گزرے ہیں اورمستقبل میں مزید  ٹھوس ، آزادانہ  اور مستحکم ہونے چاہئیں۔ تاریخ اور حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چین اور جنوبی کوریا  کی ہمسائیگی ہمیشہ   مشترکہ سلامتی پر مبنی رہی ہے اور دونوں ممالک باہمی تقاضوں میں شراکت دار رہے ہیں۔ دونوں فریقوں کے درمیان باہمی احترام، حمایت اور کامیابیوں سے نہ صرف دونوں ممالک اور عوام کو اہم فوائد حاصل ہوئے ہیں بلکہ خطے کی امن، ترقی اور خوشحالی کو بھی استحکام حاصل ہوا ہے۔
وانگ ای  نے اس بات پر زور دیا کہ اگلے 30 سالوں کو سامنے رکھتے  ہوئے دونوں فریقوں کو مفید تجربات کی روشنی میں باہمی تعلقات کی ترقی اور استحکام کے مجموعی رجحان کو سمجھنا چاہیے۔ دونوں فریقوں کو  بیرونی مداخلت کے بجائے آزادی، اچھی ہمسائیگی اور دوستی پر قائم رہنا چاہیے،ایک دوسرے کے اہم خدشات کا خیال رکھنا چاہیے۔  اس کے علاوہ  کھلے پن اور مشترکہ مفادات پرکاربند  رہنا چاہیے، اور ایک مستحکم اور ہموار  سپلائی چین کو برقرار رکھنا چاہیے۔  دونوں ممالک کو برابری اور باہمی احترام پر قائم رہتے ہوئے  ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور  کثیرالجہتی پر کاربند رہنا چاہیے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔
    پارک جن نے کہا کہ جنوبی کوریا  دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ  سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کی بنیاد پر باہمی احترام، مساوات،باہمی مفاد اور باہمی اعتماد  پر مبنی کھلا اور جامع تعاون کرنا چاہیے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید پختہ اور صحت مند بنایا جا سکے۔