چین کی کسٹمز جنرل ایڈمنسٹریشن کے مطابق جولائی میں چین
کی برآمدات کی مجموعی مالیت 332.96
بلین ڈالرز رہی ہے جس میں سالانہ بنیادوں پر
18 فیصد کا اضافہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ملک کی برآمدات کا ڈیٹا ایک بار پھر
توقعات سے کہیں بہتر رہا ہے۔
چین کی غیر
ملکی تجارت میں نمایاں پیش رفت کی وجہ صنعتی چین اور سپلائی چین کی تیزی سے بحالی
ہے۔ چین کی غیر ملکی تجارت کی کامیابیوں کو ملکی طلب کی مسلسل بہتری سے الگ نہیں
کیا جا سکتا ہے۔ مزید اہم بات یہ ہے کہ چین نے ہمیشہ کھلے پن کو بڑھانے اور مارکیٹ
منافع کو دنیا کے ساتھ بانٹنے پر اصرار کیا ہے، تاکہ عالمی کمپنیاں چینی مارکیٹ کی
توقعات کے بارے میں پر امید رہیں۔
ایک طویل عرصے سے، چین عملی اقدامات کے ذریعے اقتصادی
عالمگیریت کو فروغ دے رہا ہے اور سودمند تعاون کا خواہاں ہے۔ لہٰذا، چین دنیا کو نہ
صرف مکمل طور پر فعال پیداواری مرکز اور لامحدود صلاحیت کے ساتھ صارفی منڈی فراہم
کرتا ہے، بلکہ ایک ایسا ترقیاتی نمونہ بھی فراہم کرتا ہے جو مسلسل کھلے پن کے ذریعے
عالمی معیشت کی بحالی کو فروغ دے رہا ہے۔
چین کی بیرونی تجارت میں ایک بار
پھر توقعات سے زیادہ اضافے سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ چین کی معیشت مستحکم اور بہتر ہو
رہی ہے۔ اگرچہ بدستور غیر یقینی عوامل موجود ہیں، لیکن چین کی مضبوط معیشت، مضبوط
صلاحیت اور طویل مدتی بہتری کا بنیادی رجحان تبدیل نہیں ہوا ہے۔چین کا اعلیٰ سطح کے
کھلے پن کو وسعت دینے کا عزم تبدیل نہیں ہوگا، اور چین کا دروازہ مزید وسیع اور
کھلا ہو گا۔