امریکی ریاست نیو میکسیکو میں مسلمانوں پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث مشتبہ فرد گرفتار

2022/08/10 10:45:09
شیئر:

امریکی ریاست  نیو میکسیکو کے سب سے بڑے شہر البورککی میں فائرنگ کے واقعے میں چار مسلمانوں کی ہلاکت نے قومی اور بین الاقوامی توجہ مبذول کروائی ہے۔ البورککی پولیس نے 9 تاریخ کو بتایا کہ اس واقعے میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ نو ماہ کے دوران البورککی میں چار مسلمانوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے جن میں سے تین واقعات گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پیش آئے ہیں جس سے مقامی مسلم کمیونٹی میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ چاروں افراد کی ہلاکت کا تعلق نفرت انگیز جرائم سے ہے۔
2020 کے اوائل سے امریکہ میں وبا کے پھیلنے کے بعد سے، امریکی شہروں میں پرتشدد جرائم اور نفرت انگیز جرائم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔