مغربی نجی قرض ادارے زیادہ تر افریقی ممالک کے اہم قرض دہندگان ہیں

2022/08/10 19:36:18
شیئر:

حالیہ برسوں میں، عالمی قرضوں میں مسلسل  اضافہ ہوا ہے، اور افریقہ جیسے ترقی پذیر  ممالک  میں قرض نادہندگی کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔  کچھ مغربی ممالک نے نام نہاد "چین کے قرضوں کے جال کے نظریے" کو  پھیلا نے کی کوشش  کی ہے اور ترقی پذیر ممالک کے باہمی فائدہ مند تعاون کو بدنام کیا ہے۔ درحقیقت،  زیادہ سے زیادہ تحقیقی رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ مغربی نجی قرض ادارے زیادہ تر  افریقی ممالک کے اہم قرض دہندگان ہیں، اور وہ "قرض کے جال" کو  شروع کرنے والے ہیں۔  افریقی ماہرین نے کہا کہ افریقہ میں چین کی سرمایہ کاری سے مقامی بنیادی ڈھانچے کی  تعمیر اور صنعت کاری کے عمل میں مدد ملی ہے اور اس سے افریقی ممالک کی استعدادمیں  اضافہ ہوا ہے، مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود میں بہتری آئی  ہے۔