امریکہ کو بچوں کی غربت کی تلخ حقیقت کا سامنا کرنے کی ضرورت ہے،امریکی ماہرین

2022/08/10 15:32:52
شیئر:

امریکہ میں بچوں کی غربت ایک طویل عرصے سے موجود سماجی مسئلہ ہے۔ امریکہ کی  کولمبیا یونیورسٹی کے سینٹر فار پاورٹی اینڈ سوشل پالیسی کے ایک حالیہ مضمون میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں بچوں کی غربت کی شرح دسمبر 2021 میں 12.1 فیصد سے بڑھ کر مئی 2022 میں 16.6 فیصد ہو  گئی ہے،یعنی  3.3 ملین غریب بچوں کا اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین نے نشاندہی کی کہ بچوں کی غربت کا مسئلہ امریکہ میں بہت سی سماجی برائیوں کی ایک مائیکرو کاسم ہے، اور اس کا گہرا تعلق امیر اور غریب کے درمیان وسیع خلیج، ناکافی سماجی تحفظ، اور گہری نسل پرستی سے ہے۔
یونیسیف کے مطابق بچوں کے حقوق سے متعلق کنونشن تاریخ میں سب سے تیزی سے منظور ہونے والا انسانی حقوق کا معاہدہ ہے۔ لیکن امریکہ دنیا کا واحد ملک ہے جس نے بچوں کے حقوق کے کنونشن کی توثیق نہیں کی۔
"بچوں کی غربت امریکہ  کے لئے ایک قومی شرم کی بات ہے۔" امریکہ  میں متعلقہ ماہرین نے نشاندہی کی کہ امریکہ کے پاس بچوں کی حفاظت کے لئے ایک جامع سماجی تحفظ کے نیٹ ورک کا فقدان ہے، اور بچوں کی اقتصادی سلامتی کا ان کی آمدنی کی سطح سے گہرا تعلق ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ غربت کے بارے میں اپنا رویہ بدلے۔"امریکہ کو بچوں کی غربت کی تلخ حقیقت کا سامنا کرنے کی ضرورت ہے۔