کروشیا اور یورپی یونین اور چین کے درمیان تعان کا نمونہ ،پیلجیسک پل

2022/08/10 19:34:06
شیئر:

 

حال ہی میں  کروشیا میں پیلجیسک پل  باقاعد ہ طور پر فعال ہوا ، جس نے بین  الاقوامی میڈیا کی طرف سے وسیع توجہ مبذول کرائی، کروشیا کے شمالی اور جنوب  علاقوں کو جوڑنے کی دیرینہ خواہش کو پورا کیا، اور دی بیلٹ اینڈ روڈ  کی ترقی میں  ایک نئے اور یادگار  سنگ میل کا اضافہ کیا ہے۔ پیلجیسک پل کی کل  لمبائی 3,940 میٹر ہے، چینی کاروباری اداروں کے کنسورشیم نے اس کی تعمیر کی تھی۔ یہ  یورپی یونین میں کسی چینی انٹرپرائز کی طرف سے  تعمیر کیا گیا سب سے بڑے پل  کا منصوبہ ہے۔ اور چین اور کروشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چینی  انٹرپرائز کا سب سے بڑا منصوبہ ہے ۔ یہ کروشیا اور یورپی یونین  اور چین  کے درمیان  سہ فریقی تعاون کا ایک نمونہ بھی ہے ۔