مندی کے باوجود امریکہ میں گھروں کی قیمتیں کم نہیں ہو رہیں، تازہ سروے

2022/08/11 15:51:18
شیئر:

امریکہ میں جاری ہونے والے ایک حالیہ جائزے کے مطابق  ہاؤسنگ سیکٹر بہت زیادہ مندی کا شکار ہے۔ اس شعبے میں کاروباری سرگرمیاں سست پڑ چکی ہیں لیکن گھروں کی قیمتیں کم نہیں ہو رہیں۔ اس کے علاوہ بینکوں کے ذریعے گھر خریدنے پر شرح سود میں بھی بہت زیادہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ایسے لوگ جو نیا گھر خریدنا چاہتے ہیں وہ سخت دباؤ اور مشکلات کا شکار ہیں۔ 
اس سال کے آغاز میں گھروں کی قیمیتوں میں 5.81 فیصد کمی واقع ہوئی لیکن اسی کے ساتھ افراط زر کی و جہ سے بینکوں نے شرح سود تقریباً دو گنا کردیں۔ جس کی وجہ سے گھروں کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت 60 فیصد اضافہ ہو گیا۔  اس صورت حال نے ہاوسنگ سیکٹر کو کساد بازاری سے دوچار کر دیا ہے۔