تحقیقی رپورٹ "مشرق وسطیٰ اور دیگر مقامات پر امریکہ کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں" پر وزارت خارجہ کا تبصرہ

2022/08/11 17:14:21
شیئر:

11 اگست کو  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے چائنا ہیومن رائٹس ریسرچ ایسوسی ایشن کی جانب سے "مشرق وسطیٰ اور دیگر مقامات پر امریکہ کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں" نامی تحقیقی رپورٹ کے اجراء پر کہا کہ اس رپورٹ نے منظم طریقے سے امریکہ کی طرف سے"انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں" کو بے نقاب کیا ہے۔ مشرق وسطیٰ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں امریکہ کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے  تین مہلک گناہ ہیں: پہلا، غیر ارادی طور پر جنگ چھیڑی گئی جو  وجود اور زندگی کے حق کو پامال کرتی ہے۔دوسرا، جبری ترتیب نو  اور یکطرفہ پابندیاں ترقی کے حق اور صحت کے حق کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔ تیسرا "تہذیبوں کا تصادم" پیدا کرنا اور مذہبی عقیدے کی آزادی کی خلاف ورزی کرنا ہے۔
وانگ وین بین نے کہا کہ امریکی سیاست دانوں اور جنگی مشینوں کے ہاتھ مشرق وسطیٰ کے لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اور وہ خود کو "انسانی حقوق کے محافظ" اور "انسانی حقوق کا جج" کہنے کے لیے مکمل طور پر نااہل ہیں۔ ہم مشرق وسطیٰ کے ممالک میں زیادہ سے زیادہ لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اٹھ کھڑے ہوں اور امریکہ کے تسلط اور غنڈہ گردی کا مقابلہ کریں۔ ہم اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کے ہائی کمشنر  سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مشرق وسطیٰ اور دیگر خطوں میں امریکہ کی  انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مزید توجہ دیں اور ضروری کارروائی کریں۔