نیپال کا ون چائنا پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہونے کا اعادہ

2022/08/11 09:45:52
شیئر:

10تاریخ کو،چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے چھنگ داؤ میں نیپالی وزیر خارجہ نارائن کھاڈکا کے ساتھ ملاقات کی۔ وانگ ای نے کہا کہ چین نیپال کے ساتھ مل کر صدر شی جن پھنگ کے تاریخی دورہ نیپال کے ثمر آور نتائج کو عملی جامہ پہنانے، مشترکہ طور پر اعلیٰ معیار کے حامل "بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر، چین نیپال دوستی کو نسل در نسل آگے بڑھانے اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے نئے امکانات کھولنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اور نیپال نے ہمیشہ بنیادی مفادات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کی ہے اور آزمائشوں اور چیلنجوں میں ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ چین کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ تمام ممالک، چھوٹے ہوں یا بڑے، امیر ہوں یا غریب، مضبوط ہوں یا کمزور،سب برابر ہیں۔ چین نیپال کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مضبوطی سے حمایت جاری رکھے گا، نیپال کے قومی تقاضوں کے مطابق ترقی کی راہ تلاش کرنے اور نیپالی عوام کی زندگیوں میں بہتری اور ملک کے احیاء میں مدد کرے گا۔
نارائن کھاڈکا نے کہا کہ نیپال اور چین کی دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے ۔ انہوں نےاس بات کا اعادہ کیا کہ نیپال ون چائنا پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور نیپالی سرزمین کو چین مخالف یا  چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی سرگرمی میں استعمال ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔ نیپال تبت، سنکیانگ اور ہانگ کانگ جیسے اندرونی معاملات پر چین کے جائز موقف کی حمایت کرتا ہے۔