چین کی تکنیکی ترقی کی راہ میں کوئی پابندی یا دباو رکاوٹ نہیں بن سکتا، چینی وزارت خارجہ

2022/08/11 11:06:22
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے دس تاریخ کو یومیہ نیوز بریفنگ میں امریکہ میں" چپس اینڈ سائنس ایکٹ "کی منظوری کے حوالے سے ایک سوال کے  جواب میں  کہا کہ چینی ملک و قوم کی ترقی  اپنی طاقت کے عین مطابق ہے ،  اور کوئی پابندی یا دباو چین کی سائنسی و تکنیکی ترقی اور صنعتی پیش رفت کی رفتار کو نہیں روک سکتا۔ 
وانگ وین بین نے  کہا کہ امریکہ کا دعوی ہے کہ  اس ایکٹ  کا مقصد " امریکی سائنس و ٹیکنالوجی اور چپس کے شعبے میں اپنی مسابقت کی صلاحیت بڑھانا ہے "۔اس نے  مقامی چپ صنعت کو  بڑی سبسڈی فراہم  کی ہے اور   مخصوص  معاون صنعتی  پالیسیاں اپنائی ہیں، جن میں چین میں متعلقہ  کاروباری اداروں کی معمول کی  سرمایہ کاری اور اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں اور چین امریکہ کےعام سائنسی و تیکنیکی تعاون  کو محدود  کرنا   شامل ہے ۔  اس سے عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین میں بگاڑ اور بین الاقوامی تجارت میں خلل پیدا ہوگا ۔ چین اس کی شدید مخالفت کرتا ہے۔