چین کی مشینری صنعت کا زبردست ترقیاتی رجحان جاری

2022/08/11 10:02:08
شیئر:
حال ہی میں چائنا مشینری انڈسٹری فیڈریشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال کی پہلی ششماہی میں مشینری صنعت کی اضافی قدر میں سال بہ سال 0.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ غیر ملکی تجارت میں برآمدات کے لحاظ سے،  پہلی ششماہی میں چین کی مشینری صنعت میں برآمدات کی مجموعی مالیت 344.12 بلین امریکی ڈالر رہی ہے، جس میں سال بہ سال 10.41 فیصد کا اضافہ ہے۔ مخصوص مصنوعات کے لحاظ سے، آٹوموبائل، تعمیراتی مشینری اور دیگر مصنوعات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس میں سال بہ سال 41.4 فیصد  کا اضافہ ہوا ہے۔
رواں سال کے آغاز سے، مختلف علاقوں اور محکموں نے مستحکم ترقی کے لیے اقدامات کا ایک سلسلہ متعارف کروایا ہے۔ اگلے مرحلے میں، مستحکم ترقی میں مددگار  پالیسیوں پر عمل درآمد  کو تیز کیا جائے گا اور کاروباری اداروں کو درپیش مشکلات کو حل کرنے میں معاونت فراہم کی جائے گی۔