چین مستقبل میں بین الاقوامی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا ، عالمی سروے نتائج

2022/08/11 10:06:16
شیئر:
چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این تھنک ٹینک اور چین کی رین من یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل گورننس اینڈ پبلک اوپینین ایکولوجی کے اشتراک سے "نئے عہد میں چین" کے عنوان سے عالمی سروے کا انعقاد کیا گیا۔ سروے میں  صرف 6.31 فیصد عالمی جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ دنیا پر اپناغلبہ برقرار رکھ پائے گا۔
عالمی سروے میں پانچ براعظموں کے 22 ترقی یافتہ اور ترقی پزیر ممالک جیسا کہ امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور، برازیل، ارجنٹائن، میکسیکو، تھائی لینڈ، بھارت، پاکستان، متحدہ عرب امارات، مصر، نائیجیریا، کینیا، جنوبی افریقہ کو شامل کیا گیا ہے ۔ سروے میں، زیادہ تر جواب دہندگان ریاستی گورننس اور بین الاقوامی تبادلے میں چین کی اقدار سے متفق نظر آئے۔ مغربی میڈیا اور سیاست دان "چین سے خطرے" کے نظریے کو  فروغ دیتے رہتے ہیں۔اس حوالے سے 56.22 فیصد عالمی جواب دہندگان کا خیال ہے کہ اس نظریے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ چین کا عروج کچھ ممالک کے لیے "ترقیاتی دباؤ اور اضطراب کا باعث" ہے۔سروے میں، 76.23 فیصد عالمی جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین مستقبل میں "عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے" میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔