امریکہ افغانستان کے منجمد شدہ فنڈز جاری کرے ، عالمی شہرت یافتہ اقتصادی ماہرین

2022/08/11 10:11:22
شیئر:

10 اگست کو، نوبل انعام یافتہ جوزف اسٹگلٹز سمیت 71 بین الاقوامی شہرت یافتہ  ماہرین اقتصادیات اور دانشوروں نے امریکی صدر جوبائیڈن اور وزیر خزانہ جینیٹ ییلن کے نام ایک مشترکہ خط بھیجا، جس میں امریکہ اور دیگر  ممالک  سے افغانستان کے مرکزی بینک کے منجمد شدہ اثاثے جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ افغان معیشت کی معمول کی سرگرمیوں کو یقینی بنانے کے لیے افغان مرکزی بینک کو تقریباً 9 بلین ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر کی ضرورت ہے۔