سنکیانگ میں وولف بیری کی فروخت کرنے والی لڑکی جو ہونگ مے

2022/08/11 15:20:54
شیئر:

 

جو ہونگ مےکا تعلق وسطی چین کے صوبہ ہونان سے ہے اور وہ تقریباً دس سال سے شمال مغربی چین کے سنکیانگ علاقے میں مقیم ہے اور  وولف بیری کا کاروبار کرتی چلی آ رہی  ہیں۔

جو ہونگ مےنے 2015 میں سنکیانگ میں اپنی کاروباری  کمپنی قائم کی ،اور  "ای کامرس + کوآپریٹیو + کسانوں" کے ترقیاتی ماڈل کو اپناتے ہوئے، سبز اور نامیاتی مصنوعات پر توجہ مرکوز کی۔ 2017 میں، انہوں نے فوڈ پروسیسنگ فیکٹری کی بنیاد رکھی۔
انہوں نے  نامہ نگار کو بتایا کہ "جب سے میں نے اپنا کاروبار شروع کیا ہے، تو  ٹیکس  اور فیس میں کمی کے حوالے سے حکومت کی طرف سے  مختلف ترجیحی پالیسیوں سے لطف اندوز ہوتی رہی  ۔ان ترجیحی پالیسیوں نے اسے کاروباریوں کے لیے حکومت کی مضبوط حمایت کا احساس دلایا.
آج، جو ہونگ مے کی کمپنی کی سالانہ فروخت 4 ملین یوآن سے زیادہ ہے، اور ملازمین کی تعداد ابتدائی تین سے بڑھ کر 30 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ وہ  اپنے والدین کو  ہونان سے  سنکیانگ میں لےآئی ہیں ۔ وہ مستقبل میں اعتماد سے بھری ہوئی ہیں، "میں امید کرتی ہوں کہ میری طرح سنکیانگ میں مزید کاروباری لوگ آئیں گے، اور مجھے یقین ہے کہ وہ بھی یہاں سے پیار کریں گے۔"