کووڈ-19 کی حالیہ لہر اسی طرح جاری تو امریکہ میں صورت حال ایک مرتبہ پھر سنگین ہو جائے گی، رپورٹ

2022/08/12 16:29:04
شیئر:

ویب ایم ڈی ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق کووڈ-19 کی حالیہ لہر اسی طرح جاری رہی تو امریکہ میں صورت حال ایک مرتبہ پھر سنگین ہو جائے گی۔ رپورٹ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق اگست کے دوسرے ہفتے میں امریکہ میں کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کی یومیہ تعداد ایک لاکھ دس ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور ہر روز625 اموات رپورٹ ہو رہی  ہیں۔ اس صورت حال کو بہتری کی طرف لے جانے کے لیے متعلقہ حکام اور اداروں کو سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا۔