قدرتی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عالمی سطح پر تیل کی طلب میں اضافہ

2022/08/12 10:23:32
شیئر:

11 اگست کو، بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے تیل کی منڈی پر اپنی ماہانہ رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ متعدد ممالک کو گرم موسم اور قدرتی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے بجلی پیدا کرنے کے لیے پٹرولیم ایندھن پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب، یورپی صنعتیں بشمول ری فائننگ صنعتیں ، ایندھن کے استعمال کے طریقہ کار کو تبدیل کر رہی ہیں، لہذا عالمی سطح پر رواں سال  تیل کی طلب تخمینوں سے زیادہ بڑھے گی۔
بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے مطابق تیل کی بڑھتی ہوئی سپلائی اور ابتر معاشی صورتحال کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات کی وجہ سے بین الاقوامی تیل کی قیمتیں جون میں 30 ڈالر فی بیرل تک گر چکی ہیں۔