چین کی جیوگرافک انفارمیشن انڈسٹری کی ترقی کا نمایاں رجحان

2022/08/12 11:19:36
شیئر:

گیارہ تاریخ کو  چائنا جیوگرافک انفارمیشن انڈسٹری کانفرنس 2022  چین کے صوبہ آن ہوئی میں منعقد ہوئی۔اس دوران چائنا جیوگرافک انفارمیشن انڈسٹری ڈویلپمنٹ رپورٹ 2022بھی جاری کی گئی۔رپورٹ کے مطابق  دس سال سے زائد عرصے کی تیز رفتار ترقی کے بعد، چین کی جیوگرافک انفارمیشن انڈسٹری اب اعلیٰ معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، اور صنعت کے پیمانے میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔
2021میں، چین کی جیوگرافک انفارمیشن انڈسٹری کی کل آوٹ پٹ ویلیو  752.4 بلین یوآن تک پہنچ چکی ہے، جس میں سال بہ سال 9.2 فیصد کا اضافہ ہے۔ ڈیجیٹل معیشت کی بنیادی صنعتوں میں سے ایک کے طور پر، مذکورہ صنعت  چین کی ڈیجیٹل معیشت کی نمو کا ایک نیا مرکز بن چکی ہے۔2021 کے اختتام تک، جیوگرافک انفارمیشن انڈسٹری کے164,000  سے زائد یونٹس پر کام کرنے والے افراد کی تعداد  تقریباً 4 ملین ہو چکی ہے  ۔اس دوران صنعت کی اختراعی صلاحیت میں مسلسل اضافہ کیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ میپنگ، لوکیشن سروسز، ڈیجیٹل ارتھ، اور کمرشل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کے شعبوں میں، نئی ٹیکنالوجیز اور نئی مصنوعات تیزی سے  اپنائی جا رہی ہیں۔خلائی انفراسٹرکچر کی تعمیر میں مسلسل بہتری نے جیوگرافک انفارمیشن انڈسٹری کی ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھی ہے۔