چین کی بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے فعال کردار کی حمایت

2022/08/12 11:10:21
شیئر:

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے  چانگ جون نے گیارہ تاریخ کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں یوکرین کے زاپوروزئے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین یوکرین میں جوہری تنصیبات کے تحفظ اور سلامتی کے حوالے سے بہت زیادہ فکر مند ہے اور زاپوروزئے جوہری پلانٹ پر حالیہ حملے پر اسے گہری تشویش ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی ماہر ٹیم جلد اپنا فیلڈ مشن شروع کر سکے گی۔
چانگ جون نے کہا کہ جوہری تنصیبات کا تحفظ کسی ٹرائل یا غلطی کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔ زاپوروزئے نیوکلیئر پاور پلانٹ یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹس میں سے ایک ہے۔ اگر  بڑے پیمانے  پرکوئی جوہری حادثہ پیش آ جائے تو یہ فوکوشیما جوہری حادثے سے زیادہ سنگین ہو گا۔ چین نے متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل اور احتیاط سے کام لیں،جوہری تحفظ اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات سے گریز کریں، اور  ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔
چین نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ یوکرائنی بحران پانچ ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہے اور اس تنازع سے جوہری تنصیبات کو ہمیشہ سکیورٹی خطرات لاحق رہیں گے۔ چین تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ جلد از جلد مذاکرات دوبارہ شروع کریں، یوکرین بحران کا دانش مندانہ حل تلاش کریں، ایک دوسرے کے جائز سیکورٹی خدشات کو  حل کریں، اور ایک متوازن، موثر اور پائیدار سیکورٹی ڈھانچہ تشکیل دیں تاکہ مشترکہ سلامتی کا حصول ممکن ہو سکے۔