فرانس کے جنوب مغربی علاقے میں جنگلات میں آگ لگنے سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی

2022/08/12 10:58:57
شیئر:

حال ہی میں  فرانس کےجنوب مغربی  علاقے  گیروندےمیں جنگلات  میں آگ بھڑک اٹھی۔11 تاریخ کی شام تک تقریباً 7,400 ہیکٹر جنگلات تباہ ہو چکےہیں اور ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے 11 تاریخ کو سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ 10,000 سے زیادہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں   ۔ انہوں نے جرمنی، یونان، پولینڈ، رومانیہ اور آسٹریا کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ آگ بجھانے کے لیے بروقت مدد فراہم کر رہے ہیں۔