چین کا کھلےپن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے ، چینی وزارت خارجہ

2022/08/12 18:37:08
شیئر:

بارہ اگست کو  وزارت خارجہ کی  پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار دی  پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی) نے حال ہی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں  کے لیے کاروباری ماحول سے متعلق سروے رپورٹ جاری کی ہے۔غیر ملکی کمپنیوں کی اکثریت   چین میں طویل مدتی ترقی  کے بارے میں پرامید ہے۔ اس پر چین کا کیا تبصرہ ہے؟اس  حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیوں نے    چین میں سرمایہ کاری  کو مستقبل میں  سرمایہ کاری کرنا سمجھا ،اس کی  وجہ یہ ہے  کہ ایک طرف وہ چین کی معیشت کی مضبوطی اور ترقی کے امکانات کے بارے میں پرامید ہیں،  دوسری طرف چین کی انتہائی بڑی مارکیٹ  اور چین کے پروڈکشن سپلائی چین نیٹ ورک کے  بارے میں پرامید ہے ۔ اس کے علاوہ چین   اعلیٰ سطح کے کھلے پن ، کثیر الجہتی تجارتی  نظام کو فروغ دینے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بین الاقوامی کاروباری ماحول  فراہم کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے ۔ چین کھلےپن کو فروغ  دینے کا عزم پختہ رکھتا   ہے۔