جاپان کی"امریکہ کے ساتھ جوہری اشتراک" کی خواہش پر روسی وزارت خارجہ کا انتباہ

2022/08/13 16:16:51
شیئر:

طاس نیوز ایجنسی کی بارہ اگست کی رپورٹ کے مطابق،روس کی وفاقی کونسل نے جاپان کے ہیروشیما اور ناگاساکی پر امریکی ایٹمی بمباری کے حوالے سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا جس میں روس کی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نوزدریو نے نشاندہی کی کہ جاپانی حکومت میں " امریکہ کے ساتھ  جوہری اشتراک"پر بات چیت ہو رہی ہے اور یہ اقدام شمال مشرقی ایشیا کی سلامتی کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہوگا۔

نوزدریو نے کہا کہ یہ سیاستدانوں کے درمیان ہونے والی کوئی عام بات چیت نہیں بلکہ حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر ہونے والی بات چیت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے ایشیا و بحرالکاہل کا خطہ جس میں تیزی سے اقتصادی ترقی ہو رہی ہے وہاں  خطرناک رجحان رونما ہو رہا ہے ،جومستقبل میں خطے کے استحکام کو نقصان پہنچائے گا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ وہ ممالک جو صرف امریکی قیادت کی پیروی کرتے ہیں،اس خطے میں چھوٹے چھوٹے نئے گروپ بنانا چاہتے ہیں ۔وہ تو اپنی جارحیت کی اصلیت کو چھپانا  چاہتے ہیں لیکن ان کی اصلیت مزید عیاں ہو چکی ہے۔